• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165664

    عنوان: اگر مسح کرنا مضر ہو تو کیا کریں؟

    سوال: اگر کسی نے انگلی توڑ دی اور اس کا آپریشن ہوا ہو اور ڈاکٹر کہے کے نہ تو ہلائے جائے نہ ہی گیلی ہونے پائے اندر تار ڈال کر تروپہ بھرا گیا ہوا ہو تو کلاسک پورے اس ہاتھ پر کر کے مسح کریں یا اور کوئی بدل ہے ؟

    جواب نمبر: 165664

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 118-116/L=2/1440

    اگر پٹی پر مسح کرنا مضر ہو تو اس پر مسح ترک کرنے کی گنجائش ہوگی؛ البتہ اس کے قریب کا جو حصہ ہو کہ اس پر خفیف انداز میں اگر پانی ڈالا جاسکتا ہے تو احتیاط سے اس حصے کو تر کرلیا جائے، اور اس کے علاوہ ہاتھ کے دیگر حصے کو دھو لیا جائے، محض انگلی پر پٹی ہونے کی وجہ سے پورے ہاتھ پر جوازِ مسح کا حکم نہ ہوگا۔

    وإذا زادت الجبیرة علی نفس الجراحة، فإن ضرہا الحل والمسح، یمسح علی مایوازي الجراحة، ومایوازي موضعاً صحیحاً، وإن ضرہا المسح لا الحل یمسح علی الخرقة التي علی رأسہا، ویغسل ما حولہا، وإن لم یضرہ المسح ولا الحل غسل ما حولہا ومسحہا نفسہا۔ (الہندیة: ۱/۸۹، کتاب الطہارة ، الباب الخامس: في المسح علی الخفین، زکریا، دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند