• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165622

    عنوان: بال پین کی سیاہی اگر بالوں میں لگ جائے تو وضو كا كیا حكم ہے؟

    سوال: مولانا میں ایک اسکول میں پڑھاتا ہوں، بسا اوقات میرے ہاتھ میں بال پین کی سیاہی لگ جاتی ہے ، اور کبھی کبھی پین جب سیاہی چھوڑنے لگتا ہے تو میں بے خیالی میں اے سے کے بالوں پر پوچھ لیتا ہوں، جب یاد رہتا ہے تب اسے کسی رومال یا کپڑے سے پوچھ لیتا ہوں، اس سلسلے میں دو سوالات پوچھنا چاہتا ہوں کہ ۱) کیا بال پین کی سیاہی لگ جانے سے میرا وضو صحیح ہوگا؟ ۲) انجانے میں اگر سیاہی لگ جائے تو اس بابت کیا وضو کے باقی رہنے کا کیا حکم ہے ؟ برائے مہربانی جلد جواب سے مطمئن فرمائیں۔ نیز خصوصی دعا کی درخواست کرتا ہوں۔ نیز اپنی والدہ کی مغفرت کے لئے دعا کے لئے درخواست ہے ..

    جواب نمبر: 165622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 142-91/B=2/1440

    (۱) بال پین کی سیاہی سرکے بالوں میں لگ جانے کے باوجود آپ کا وضو صحیح رہے گا۔ کوئی وہم نہ کریں۔

    (۲) اگر آپ کے ہاتھ میں یا کپڑے میں لگ جائے تو وضو باقی رہے گا آپ کے لئے آپ کی والدہ محترمہ کے لئے ہم دل سے تمام نیک مقاصد کے لئے دعا کرتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند