• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165414

    عنوان: چھالے پھوٹنے كے بعد جو پانی نكلتا ہے كیا وہ ناپاك ہوتا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کچھ دنوں پہلے میرا ہاتھ گرم لوہے سے لگ گیا۔ اور میرے ہاتھ پر چھالہ پڑ گیا۔ اور آج جب میں ڈیوٹی پر گیا تو وہ چھالہ پھوٹ گیا لیکن مجھے پتا نہیں کہاں پھوٹا، کیونکہ میں کبھی کبھار دستانے بھی پہنتا ہوں لیکن جبھی میں نے ہاتھ دیکھا تو چھالہ پھوٹا ہوا تھا۔ اس کے بعد میرا بہت جگہوں پر ہاتھ لگا، کیا میرے دستانے او رباقی تمام چیزیں جن سے میرا ہاتھ ٹچ ہوا وہ ناپاک ہوگیا یا نہیں؟ کیا اس طرح چھالے میں سفید پانی ناپاک ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 165414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 43-42/M=1/1440

    چھالے پھوٹنے کے بعد اس سے نکلنے والا سفید پانی ناپاک ہوتا ہے اگر وہ ناپاک پانی بدن یا کپڑے پر لگ جائے تو اس حصے کو دھولینا چاہئے اگر دستانے میں لگ گیا ہے تو اسے نکال کر دھولیں، باقی اگر خشک ہاتھ کسی چیز سے ٹچ ہوا ہے اور ناپاکی کا کوئی اثر اس چیز پر ظاہر نہیں ہوا ہے تو محض ٹچ ہونے سے ناپاکی کا حکم نہیں ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند