• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 165213

    عنوان: کبھی کبھی گندہ اور برا خواب دکھتا ہے لیکن احتلام نہیں ہوتا ہے تو کیا ہم پر غسل واجب ہے

    سوال: مجھے کبھی کبھی گندہ اور برا خواب دکھتا ہے لیکن احتلام نہیں ہوتا ہے تو کیا ہم پر غسل واجب ہے اور کبھی کبھی برا خواب دکھتا ہے تو احتلام ہونے ہی والا ہوتا ہے کہ ہماری آنکھ کھل جاتی ہے تو کیا اس صورت میں غسل کرنا ہے ؟ دونوں صورتوں کا الگ الگ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 165213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 44-42/D=2/1440

    پہلی صورت میں غسل واجب نہیں ہوگا، اس لئے کہ محض برا خواب دیکھنے سے غسل واجب نہیں ہوتا ہے جب تک کہ کپڑے میں تری نہ دیکھے اور دوسری صورت میں اگر بیدار ہونے کے بعد انزال نہیں ہوا تو غسل واجب نہیں ہوگا، اور اگر انزال ہوگیا تو غسل واجب ہو جائے گا۔ وفرض الغسل عند خروخ منی من العضو ․․․․ منفصل عن مقرّہ ․․․․․ بشہوة ․․․․․․ وإن لم یخرج من رأس الذکر بہا ․․․․․․ وعند روٴیة مستیقظ منیاً أو مذیاً وإن لم یتذکر الاحتلام (الد المختار: ۱/۲۶۵-۳۰۱، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند