• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1651

    عنوان: وضو کے بعد اعضا کا پانی قصداً مسجد میں جھاڑنا مکروہ ہے

    سوال: میں نے سنا ہے اگر نمازی گھر سے وضوکر کے مسجد جائے توجتنے قطرے زمین پر گرتے ہیں اللہ تعالی اتنے فرشتے پیداکرتے ہیں ۔ جب تک اس کا وضورہتاہے وہ فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں ، لیکن اگر مسجدمیں ہی وضوکیا ہے تو فورا پانی کو پونچھ لینا چاہئے، وضوکے جتنے قطرے گرتے ہیں اتنے ہی گناہ لکھے جاتے ہیں ۔ یہ گنا ہ مسجد کے احترام کی وجہ سے ہے۔ وضو سے متعلق ایسے مسائل کی وضاحت فر مادیں۔

    جواب نمبر: 1651

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1617/ ھ= 1261/ ھ

     

    کسی صریح صحیح حدیث میں یہ سب تفصیلات نہیں دیکھیں اور نہ ہی ملیں، البتہ وضو کے بعد اعضا کا پانی قصداً مسجد میں جھاڑنا مکروہ اور آدابِ مسجد کے خلاف ہے اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند