• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 164736

    عنوان: اے سی(ائیرکنڈیشنر) سے نکلنے والے پانی کاحکم

    سوال: اے سی(ائیرکنڈیشنر) کے پائپ سے نکلنے والاوہ پانی جسے ہم عام طورپرپھینک دیتے ہیں،میں آپ سے اس کے متعلق پوچھناہے کہ کیااس پانی سے وُضواورغُسل جائزہے ؟

    جواب نمبر: 164736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1532-1324/L=1/1440

    اے سی کے پائپ سے نکلنے والا پانی پاک ہے، اس سے وضو اور غسل جائز ہے۔ یرفع الحدث بماء مطلقا․․․ کماء سماء․․․ وثلج مذاب بحیث یتقاطر، وبرد وجمد وندا․ (الدر المختار: ۱/۳۲۴، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند