• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 164562

    عنوان: گوبر سے لیپے ہوئے فرش پر چلنے كا حكم

    سوال: اگر کسی نے بھیگے پاوٴں سے گوبر سے لیپے ہوئے گھر میں ہٹنے لگے تو اس کی پاکی کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 164562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1301-1039/SN=1/1440

    اگر گوبر سے لیپا ہوا فرش اس نوعیت کا ہو کہ اس پر چلنے سے پاوٴں پر نجاست (گوبر یا گوبر سے ملی ہوئی مٹی یا تراوٹ) کا اثر نہ لگتا ہو تو اس پر چلنے سے پاوٴں ناپاک نہیں ہوں گے اگر چہ چلنے کی وجہ سے فرش پر پیروں کا نشان پڑ جائے۔

    في غنیة المستملي: وکذا إن مشی علی أرض نجسة بعد ما غسل رجلیہ فابتلت الأرض من بلل رجلیہ واسود وجہ الأرض، أي: بالنسبة إلی لونہ الأول؛ لکن لم یظہر أثر البلل المتصل بالأرض في رجلیہ لم تتنجس رجلہ ، وجازت صلاتہ بدون إعادة غسلہا لعدم ظہور عین النجاسة في جمیع ذلک ، والطاہر بیقین لایصیر نجساً إلا بیقین مثلہ۔ (ص: ۱۷۵، ط: أشرفیہ۔ نیز دیکھیں: حاشیة الطحطاوي علی المراقي ، ص: ۸۵، ط: أشرفیہ؛ البزازیة علی ہامش الہندیة: ۴/۲۳، ط: دارالکتاب؛ البحر الرائق: ۱/۴۰۱، زکریا؛ الہندیة: ۱/۴۷، ط: دارالکتاب)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند