• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 164082

    عنوان: جنبی آدمی كا ہاتھ صاف پانی میں لگ جائے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص پرغسل واجب ہو جائے اورغسل سے پہلے اگراس کا ہاتھ صاف پانی میں لگ جائے تو کیا وہ پانی ناپاک ہوجائے گااگر اسکے ہاتھ صاف ہوں؟

    جواب نمبر: 164082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:7859-1231/SN=11/1439

    اگر ہاتھ میں ظاہری نجاست (مثلاً منی وغیرہ) نہ لگی ہو تو صورتِ مسئولہ میں پانی ناپاک نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند