• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 164041

    عنوان: جنبی آدمی كا ہاتھ پانی كو لگ جائے تو كیا پانی ناپاك ہوجائے گا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص پر غسل واجب ہو جائے اور غسل سے پہلے اگر اس کا ہاتھ صاف پانی میں لگ جائے تو کیا وہ پانی ناپاک ہوجائے گا؟ اگر اس کے ہاتھ صاف ہوں لیکن غسل واجب ہو۔

    جواب نمبر: 164041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1419-1233/L=11/1439

    اگر ہاتھ میں نجاست حقیقی نہ لگی ہو تو غسل سے پہلے ہاتھ صاف پانی میں لگ جانے کی وجہ سے پانی ناپاک نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند