عبادات - طہارت

India

سوال # 163924

حضرت، جب کوئی غسل کرتا ہے اوروہ پہلا فرض (کلی کرنا) ادا کرتا ہے۔ اور پھر دوسرا فرض (ناک میں پانی ڈالنا) ادا کرتا ہے۔ اور اب غسل کا آخری فرض (پورے بدن پر پانی ڈالنا) باقی ہے لیکن اس بیچ تیسرا فرض ادا کرنے سے پہلے پیشاب ہو جائے یا پھر ہوا خارج ہو جائے، تو کیا غسل پھر سے کرنا ہوگا؟ یا ضرورت نہیں ہے غسل درست ہے؟

Published on: Aug 6, 2018

جواب # 163924

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1156-860/SN=11/1439



صورت مسئولہ میں دوبارہ غسل کرنا ضروری نہیں ہے، غسل ہوجائے گا۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات