عبادات - طہارت

India

سوال # 163455

(۱) جب میں وضو کرتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری شرمگاہ سے کچھ نکل رہا ہے جب میں چیک کرتا ہوں تو کچھ نہیں ہوتا لیکن کبھی کبھی قطرہ نکلتا ہے۔
(۲) اور کبھی کبھی ہوا خارج ہونے کا وہم ہوتا ہے، شیطانی وساوس بہت آتے ہیں۔

Published on: Jul 10, 2018

جواب # 163455

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 1261-1123/H=10/1439



(۱) چیک کرنے پر جب کبھی قطرہ دکھلائی دے تو وضوء ٹوٹ جائے گا قطرات سے پاکی حاصل کرکے وضوء دوبارہ کرلیا کریں ۔



(۲) ہوا خارج ہونے کا محض وہم ہو یا شیطانی وساوس آئیں تو ان کی اور ان کے ازالہ کی فکر میں نہ پڑا کریں اوہام وساوس کا یہی علاج ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات