• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 163149

    عنوان: دوران غسل یا وضو ریح خارج ہوجائے تو كیا پھر سے كرنا ہوگا؟

    سوال: مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ الحمد للہ مجھے یہ معلوم ہے کہ غسل کرنے سے وضو بھی ہو جاتا ہے اور پھر سے وضو کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن جب غسل کے دوران ریح خارج ہو جائے جب کہ آدھا بدن بھیگا یا جاچکا ہو اور آدھا بدن باقی ہو، اس حالت میں کیا وضو باقی رہے گا؟ اگر ایسا ہو جائے تو غسل اور وضو دونو باقی رکھنے کا کیا طریقہ ہوگا؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 163149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:7294-814/SN=10/1439

    ریح خارج ہونے کے بعد اگر بہ شمول مسح یا غسل رأس تمام اعضائے وضو پر پانی نہ بہایا جائے تو صورتِ مسئولہ میں یہ غسل وضو کے لیے کافی نہ ہوگا ؛ بلکہ مستقلاً وضو کرنا پڑے گا؛ ہاں اگر دورانِ مسح ریح خارج ہونے کے بعد از سر نو سر پر پانی ڈالا جائے یا سرکا مسح کرلیا جائے نیز چہرہ، ہاتھ اور دونوں پاوٴں پر پانی بہاکر انھیں دھولیا جائے تو پھر غسل کے بعد دوبارہ وضو نہ کرنا پڑے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند