• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 162181

    عنوان: دانتوں كے بیچ میں گوشت كا ٹكڑا لگا رہ جانے سے غسل درست ہوگا یا نہیں؟

    سوال: دانتوں کے اندر گوشت وغیرہ کے ٹکڑے جس کو نکالنا بہت مشکل ہو،کیا ایسی حالت میں غسل ہو جا ے گا؟

    جواب نمبر: 162181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1197-963/SD=10/1439

    دانتوں کے بیچ گوشت کے ریشے یا کھانے کے ٹکڑے پھنسے رہ جائیں تو غسل کی صحت کے لیے مانع نہیں ہے،گوشت اور روٹی کے ٹکڑے سخت نہیں ہوتے، جو آسانی سے نکل سکیں خلال وغیرہ کے ذریعہ اسے نکالدیں۔

    ولا یمنع طعام بین أسنانہ أو فی سنہ المجوف بہ یفتی ۔ قال ابن عابدین : صرح بہ فی الخلاصة وقال لأن الماء شیء لطیف یصل تحتہ غالبًا( الدر المختار مع رد المحتار )۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند