• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161583

    عنوان: مائے مستعمل سے وضو اور غسل کرنے یا کوئی ظاہری ناپاکی دور کرنے کا حکم

    سوال: کیا مائے مستعمل سے وضو اور غسل جنابت درست ہے ؟ ر اجح کیا ہے ؟ اس حوالہ کی وضاحت فرما دیجئے وحکمہ أنّہ لیس بطہور لحدث؛ بل لخبث علی الراجح المعتمد (درمختار مع الشامی: /۱ ۳۵۳، ط:

    جواب نمبر: 161583

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:956-841/N=9/1439

    مائے مستعمل پاک ہوتا ہے؛ لیکن پاک کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، یعنی: مائے مستعمل سے حکمی نجاست دور نہیں کی جاسکتی؛ اس لیے مائے مستعمل سے وضو اور غسل درست نہیں؛ البتہ اگر بدن یا کپڑے میں پیشاب، پاخانہ یا خون وغیرہ (حقیقی نجاست) لگا ہو تو راجح ومعتمد قول کے مطابق مائے مستعمل سے اسے دور کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند