• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161495

    عنوان: پانی كے ٹینك میں بندر داخل ہوگیا‏، كیا اس كا پانی استعمال كرسكتے ہیں؟

    سوال: اگر بندر کسی پانی کے ٹینک میں داخل ہو جائے تو اس ٹینک کے پانی سے پاکی حاصل کی جاسکتی ہے؟ اور اس ٹینک کا پانی پینے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 161495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1089-1018/H=9/1439

    بندر پانی کے ٹینک میں داخل ہوا اور اس نے پانی پی لیا یا اس کا منہ پانی میں چلا گیا تو اس کا پانی ناپاک ہو گیا اور ایسی صورت میں اس پانی سے پاکی حاصل کرنا یا پینے کے لئے استعمال کرنا جائز نہیں۔ والصحیح ان الکلب لیس بنجس العین فلا یغسل الماء مالم یدخل فاہ ہٰکذا فی التبیین وہٰکذا سائر مالا یوٴکل لحمہ من سباع الوحش والطیر لا یتنجس الماء اذا اخرج حیا ولم یدخل فاہ فی الصحیح ہٰکذا فی محیط السرخسی اھ الفتاویٰ الہندیة: ۱/۱۹ (مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند