• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161494

    عنوان: کیا کنڈوم پہن کر ہمبستری کرنے سے غسل واجب ہوگا؟

    سوال: بیوی سے ہمبستری کرتے وقت مرد اگر کنڈوم پہن لے تو میاں یا بیوی میں سے کسی پر غسل فرض ہوتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 161494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:917-794/D=9/1439

    کنڈوم پہن کر ہمبستری کرنے سے مرد اور عورت دونوں پر غسل فرض ہوجاتا ہے ولو لف ذکرہ بخرقة وأولجہ ولم ینزل فالأصح أنہ إن وجد حرارة الفرج واللذة وجب الغسل وإلا فلا والأحوط وجوب الغسل فی الوجہین لقولہ صلی اللہ علیہ وسلم: "إذا التقی الختانان وغابت الحشفة وجب الغسل أنزل أو لم ینزل (المراقي علی نور الإیضاح ص۹۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند