• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161311

    عنوان: صرف پانی سے استنجاء کرنے کا حکم؟

    سوال: کیا صرف پانی سے استنجا کیا جاسکتا ہے ؟ اگر کیا جاسکتا ہے تو اس صورت میں پیشاب خشک کرنے کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 161311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 989-782/sn=8/1439

    جی ہاں! صرف پانی سے بھی استنجاء کرنا شرعاً جائز ہے؛ ہاں پانی استعمال کرنے سے پہلے کچھ دیر بیٹھ کر عضو کو حرکت دے کر، کھنکارکر اچھی طرح استبراء کرلینا چاہیے؛ تاکہ پیشاب کے قطرات اندر باقی نہ رہیں۔ لیکن بہرحال بہتر یہ ہے کہ اولاً مٹی کے ڈھیلے یا ٹشوپیپر وغیرہ کے ذریعے پیشاب (وغیرہ) کو اچھی طرح سکھالے (صاف کرلے) پھر پانی سے دھولے ثم الجمع بین الماء والحجر أفضل، ویلیہ فی الفضل الاقتصار علی الماء ویلیہ الاقتصار علی الحجر وتحصل السنة بالکل وإن تفات الفضل کما أفادہ في الإمداد وغیرہ (شامي: ۱/۵۵۰، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند