عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 161152
جواب نمبر: 161152
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1076-939/L=8/1439
اگر ہمبستری کے فوراً بعد غسل کیاجائے اور منی کے قطرے نکلیں تودوبارہ غسل کرنا ضروری ہوگا اور اگر آپ پیشاب کرلینے یا سوجانے یا کچھ دور چل لینے کے بعد غسل کرتے ہیں پھر منی کے قطرات نکلتے ہیں تو دوبارہ غسل کرنا ضروری نہ ہوگا۔
ان المجامع إذا اغتسل قبل أن یبول او ینام ثم سال منہ بقیة المنی من غیر شہوةٍ بعید الاغتسال عندہما خلافاً لہ فلو خرج بقیة المنی بعد البول أو النوم أو المشي لایجب الغسل اجماعاً ۔ (البحرالرائق: ۱/۱۰۳)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند