• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 161049

    عنوان: نیند میں شرمگاہ سے پانی جیسی رطوبت نكلنا

    سوال: حضرت، اگر نیند میں شرمگاہ سے پانی جیسا نکلے تو نماز پڑھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 161049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 876-799/D=9/1439

    صورت مسئولہ میں غسل واجب ہو جائے گا لہٰذا بغیر غسل کے نماز پڑھنا جائزنہیں ہے ۔ وفرض الغسل عند روٴیة مستیقظ منیا أو مذیا وإن لم یتذکر الاحتلام۔ (درمختار: ۱/۳۰۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند