• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160749

    عنوان: کیا ناپاک کپڑا گھر میں رکھے رہنے سے گناہ ملتا ہے؟

    سوال: اگر میرے دو تین کپڑے اور چادر بہت دنوں سے ناپاک رکھے ہوئے ہوں بنا پاک کئے ہوئے، تو اس کا گناہ ملتا رہے گا؟ جب تک میں اس کو پاک نہ کرلوں۔

    جواب نمبر: 160749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:914-693/sn=8/1439

    صورت مسئولہ میں گناہ تو نہ ملے گا؛ لیکن ناپاک کپڑے گھر میں جمع کرتے رہنا انھیں دھوکر پاک نہ کرنا مناسب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند