• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 160683

    عنوان: پیشاب دھوتے وقت جو قطرے پیشاب كی نالی میں چلے جاتے ہیں ان كا كیا حكم ہے؟

    سوال: اکثر عضو خاص کو پانی سے دھونے کے دوران پانی کے چند قطرے یا کچھ پانی پیشاب کی نالی میں چلا جاتا ہے ۔ جو کہ کبھی بعد میں یعنی دھونے کے بعد ایک یا دو قطروں (پانی کے ) کی صورت میں نکلتا ہے ، اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیا اس سے کپڑے ناپاک ہوتے ہیں؟ اور کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟شکریہ

    جواب نمبر: 160683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:940-934/sd=9/1439

    عضو خاص کو پانی سے دھونے کے بعد جو قطرے نکلتے ہیں، ان سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور یہ قطرے اگر بدن یا کپڑے پر ایک درہم کے پھیلاوٴ سے زیادہ لگ جائیں تو بدن اور کپڑا بھی ناپاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند