• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1604

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ، کہ غسل جنابت کے بغیر اللہ کا نام لینا یا کوئی دعا وغیرہ پڑ ھنا جائز ہے یا نہیں ؟ براہ کرم جواب دیں ۔

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ، کہ غسل جنابت کے بغیر اللہ کا نام لینا یا کوئی دعا وغیرہ پڑ ھنا جائز ہے یا نہیں ؟ براہ کرم جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 1604

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 924/ ج= 924/ ج

    جنبی شخص کے لیے حالت جنابت میں قرآن کریم کی تلاوت کے علاوہ اللہ کا نام لینا یا کوئی دعا وغیرہ پڑھنا سب جائز ہے قال الإمام الطحاوي في شرح معاني الآثار ۱/۵۳: فثبت أن قراء ة القرآن خاصة مکروھة في حال الجنابة اھ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند