Q. مجھے غسل کرنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ مہربانی کرکے میری کچھ اصلاح کریں تاکہ میں غسل کرنے میں وقت نہ لگاؤں۔ مجھے یہ وہم ہوتا ہے کہ پتہ نہیں کہ غسل ہوگیا یا نہیں؟ مجھے یہ وہم ہوتا ہے کہ کلی اور ناک میں پانی ڈالنے سے پہلے میرے پیچھے سے ہوا نکلی۔ اسی لیے میں منھ اور ناک میں پانی ڈالنے میں دیر کرتا ہوں۔ تو اس وجہ سے مجھے غسل کرنے میں دو یا کبھی کبھار تین گھنٹے بھی لگ جاتے ہیں۔ برائے مہربانی میری اصلاح کریں میں اس وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ اللہ دین کی خدمت کرنے کی وجہ سے آپ کے درجات بلند فرمائے۔ (آمین)