• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159712

    عنوان: پیشاب کی نالی سے نکلنے والے قطرات کا حکم؟

    سوال: اکثر عضو خاض کو پانی سے دھونے کے دوران پانی کے چند قطرے یا کچھ پانی پیشاب کی نالی میں چلا جاتا ہے جو کہ کبھی بعد میں یعنی دھونے کے بعد ایک یا دو قطروں (پانی کے ) کی صورت میں نکلتا ہے ، اس کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیا اس سے کپڑے ناپاک ہوتے ہیں۔ اور کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟ شکریہ

    جواب نمبر: 159712

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:763-624/sn=8/1439

    جو قطرات پیشاب کی نالی سے کچھ وقفہ سے نکلتے ہیں ظاہر یہی ہے کہ وہ پیشاب ہیں؛ لہٰذا ناپاک شمار ہوں گے اور ان کے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا، نیز کپڑا یا بدن کے جس حصے پر لگیں گے وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند