• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159485

    عنوان: وضو كے بعد بار بار پیشاب كے قطرات ٹپكتے ہیں كوئی حل بتائیں؟

    سوال: وضوکرنے کے بعد اور عام حالت میں بھی پیشاب کے باریک قطرے نکلتے ہیں کبھی کبھی ایک نماز کے لیے دو تین باروضو کر نا پڈتا ہے اور ہر بار پاجامے کاکچھ حصہ دھونا پڑتا ہے ، سردی کے موسم میں بھی پریشانی ہوتی ہے اور گرمیوں میں الرجی ہوتی ہے مہربانی کر کے کوئی حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 159485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:686-639/B=8/1439

    صورت مسئولہ میں اگر پیشاب کے قطرے اس تسلسل سے نکلتے ہوں کہ ایک نماز کے پورے وقت میں فرض کی ادائیگی کے بقدر بھی وضو باقی نہ رہ پاتا ہو تو اس طرح قطرے ٹپکنے سے شرعاً آپ معذور کہلائیں گے، اور اس صورت میں حکم یہ ہے کہ آپ ہرنماز کا وقت شروع ہونے کے بعد ایک بار وضو کرلیں اور وقت نکلنے تک جتنی چاہیں فرائض ونوافل ادا کرلیں وضو کرنے کے بعد پیشاب کے قطرات نکلنے کی وجہ سے وقت کے اندر نہ دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت ہے اور نہ کپڑے بدلنے کی، وقت ختم ہونے کے ساتھ وضو ختم ہوجائے گا، دوسرے وقت کی نماز کے لیے دوسرا وضو کرنا ہوگا۔ وصاحب عذر من بہ سلسل بول لا یمکنہ إمساکہ ․․․إن استوعب عذرہ تمام وقت صلاة مفروضة بأن لا یجد في جمیع وقتہا زمنًا یتوضأ ویصلّی فیہ خالیا عن الحدث․․․وحکمہ الوضوء لا غسل ثوبہ ونحوہ لکل فرض، ثم یصلی بہ فرضًا ونفلاً فإذا خرج الوقت بطل․(الدر المختار: ۵۰۴، ۵۰۵، ج۱، ط: زکریا بکڈپو دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند