عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 1594
مذی کے نکلنے سے وضو تو ٹوٹ جاتا ہے، یہ بتائیں کہ عضو کو دھونا ہوگا یا جس کپڑے کو مذی لگی ہے اس کو دھونا ہوگا؟
مذی کے نکلنے سے وضو تو ٹوٹ جاتا ہے، یہ بتائیں کہ عضو کو دھونا ہوگا یا جس کپڑے کو مذی لگی ہے اس کو دھونا ہوگا؟
جواب نمبر: 159401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 444/ ل= 444/ ل
مذی ناپاک ہے اس کے نکلنے سے عضو اور جس کپڑے کو مذی لگی ہے دونوں کو دھونا ہوگا عن ابن عباس رضي اللہ عنہ قال: ھو المني والمذي والودي فأما المذي والودي فإنہ یغسل ذکرہ ویتوضأ وفي شرحہ: قال الموٴلف وفي نیل الأوطار: واتفق العلماء علی أن المذي نجس ولم یخالف في ذلک إلا بعض الإمامیة (إعلاء السنن: ۱/۸۱، ط کراچی پاکستان)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مجھے میرے پیر کی سب سے چھوٹی انگلی میں مار لگ گئی تھی جس سے ہلکا خون وہاں جمع ہو رہا تھا۔ تو میں نے وہاں پر پٹی باندھ دی ۔ جب میں نماز کے لیے وضو بنانے جاؤں اور جہاں پٹی باندھی ہے اس جگہ کو پانی نہ لگنے دوں تو کیا میرا وضو اور نماز ہو جائے گی؟
7078 مناظراگر دن میں احتلام ہو جائے اور کچھ دیر بعد منی کپڑے پر سکھ جائے تو کیا اس حالت میں کہیں بیٹھنے سے وہ جگہ ناپا ک ہوجائے گی؟ اگر گھر والے اس کپڑے کو دوسرے کپڑے میں ملا کر دھودیں تو کیا وہ کپڑا پا ک ہوجا ئے گا؟ (۲) مجھ پر جو غسل واجب ہوگا، اس کے طریقے تفصیل سے بتائیں، کیا اسی انڈر وئیر میں غسل ہوجائے گا؟ یا اسے بدل کر نہا نا چاہئے؟ (۳) خروج منی پرجو غسل واجب ہوگا کیااس کا طریقہ نماز جمعہ / عیدین کی نمازیا مستحب غسل کے طریقہ کی طرح ہے؟ اگرمساوی طریقہ ہے تو نیت کیسے کی جائے گی؟ دل میں ؟ یا کچھ زور سے پڑھ کر؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔
8385 مناظرمیرا
سوال ہے کہ کیا ایک شخص بلا عذر جرابو ں پر مسح کرے وضو کے دوران تو کیا اس کی وضو
ہوجائے گی، جب کہ اس کی جرابیں بھی کپڑے کی ہیں؟ کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا
صحیح ہے؟ میں سعودی میں رہائش پذیر ہوں اور حنفی مسلک کو مانتاہوں یہاں میں نے کچھ
لوگوں کو دیکھا کہ وہ وضو کرتے وقت پیروں کو نہیں دھوتے بلکہ موزوں پر مسح کرتے ہیں۔
کیا دوران وضو بلا عذر موزوں پر مسح کرنے کی اجازت ہے؟ کیا اس طرح وضو ہوجائے گا؟
اگر نہیں ہوگا تو ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟
چند راتوں پہلے مجھے متلی ہوئی اور میں نے ایک پلاسٹک کی بالٹی میں الٹی کی۔ اب میری بیوی کہتی ہے کہ یہ بالٹی ناپاک ہوگئی ہے اور پاک نہیں ہوسکتی ہے یہاں تک کہ دھونے سے بھی کیوں کہ یہ پلاسٹک کی ہے اور پلاسٹک کے بنے ہوئے سامان جب ایک مرتبہ ناپاک ہوجاتے ہیں تو پاک نہیں ہوتے ہیں۔ لیکن میری رائے یہ ہے کہ اگر ہم اس کو مکمل طریقہ پرپانی سے دھل دیں تو یہ پاک ہوجائے گا اورہم اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔ اس بارے میں کیا فتوی ہے؟ برائے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرماویں۔
3665 مناظراگر مجھے احتلام ہوجائے اور میں نیچے کے کپڑے پہنے ہوئے ہوں جیسے آدھی پینٹ اور بنیان وغیرہ۔ تو میرا پینٹ تو یقینی طور پر ناپاک ہوجائے گا، لیکن میرے بنیان کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کیا میں اس کو دوبارہ پہن سکتا ہوں یا یہ بھی ناپاک ہوجائے گا؟
4843 مناظردورانِ نمازپیشاب کا قطرہ آنے کا احساس ہو تو کیا کریں؟
3200 مناظرشکی مزاج کا علاج
3580 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کوپیشاب کے بعد قطرے آنے کی بیماری ہو اور ایسا شخص استنجا کے بعد عضو مخصوص پر ٹیشو پیپر لپیٹ لے،اس کے بعد جب وہ ٹیشوپیپر نکالیجب نماز پڑھنی ہو، تو کیا دوبارہ عضو مخصوص کودھونا لازم ہوگا یا نہیں؟ کیوں کہ وہ پہلے ہی استنجاء کرچکا ہے۔ اورکیا بغیر دھوئے وضو کرکے نماز ادا کرسکتا ہے؟ نیز کیا امامت بھی کرا سکتاہے؟کیوں کہ ٹیشو پیپر نکال کر دھونے کے بعد ایسا گمان ہوتاہے کہ جیسے پھر ایک یا دو قطرے آرہے ہیں، جب کہ بغیر دھوئے ایسا نہیں ہوتا۔
1998 مناظر