• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 159309

    عنوان: کیا میوزک سننے یا ٹی وی دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: حضرت، مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ وضو کن کن حالتوں میں ٹوٹ جاتا ہے؟ کیا میوزک سننے یا ٹی وی دیکھنے سے بھی وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    جواب نمبر: 159309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:689-583/sd=6/1439

    (۱) پیشاب، پاخانہ ، ریاح اور بدن کے کسی حصے سے نجاست ، مثلا: خون ، پیپ، مواد وغیرہ نکلنے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے ، تفصیلات بہشتی زیور میں دیکھ لی جائیں۔

    (۲) میوزک سننے یا ٹی وی دیکھنے سے وضوء نہیں ٹوٹتا؛ البتہ میوزک سننا یا ٹی وی دیکھنا ناجائز ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند