عبادات - طہارت

india

سوال # 158628

زید کے آگے کے ایک دانت کا کچھ حصہ ٹوٹ جانے کے سبب دانت کافی بدنما نظر آرہاتھا اس وجہ سے زید نے اس دانت پہ اسٹیل کا خول چڑھوالیا..کیا یہ جائز ہے ؟اور کیادانت کے قدرتی حصہ پہ پانی نہ پہنچنے کے سبب کیا غسل جنابت صحیح ہوگا؟

Published on: Feb 11, 2018

جواب # 158628

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 527-450/D=5/1439



دانت کے اوپر اسٹیل کا خول چڑھانا جائز ہے، پھر دانت کے اندرونی حصہ میں جو کہ خول سے ڈھکا ہوا ہے غسل جنابت میں پانی پہنچانا ضروری نہیں ہوگا، اختیار سے باہر ہے اگر پانی چلا گیا ٹھیک ہے ورنہ کوئی حرج نہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات