• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158133

    عنوان: وضو کا پانی کسی برتن میں جمع ہوجائے تو اس پانی کا کیا حکم ہے؟

    سوال: حضرت، وضو کا پانی اگر کسی برتن میں جمع ہوجائے تو اس پانی کے متعلق کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 158133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:448-407/M=5/1439

    مستعمل پانی راجح قول کے مطابق پاک ہوتا ہے لیکن مُطہر نہیں، اگر وضو کا استعمال شدہ پانی کسی برتن میں جمع ہوجائے تو اس سے طہارت حاصل کرنے کے لیے دوبارہ وضو یا غسل نہیں کیا جاسکتا البتہ اس مستعمل پانی سے نجاست حقیقیہ زائل کرسکتے ہیں، مثلاً کپڑے یا بدن پر لگی نجاست، خون پاخانہ وغیرہ کو دھوکر دور کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند