• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 158071

    عنوان: ہمبستری كے بعد کیا اوپر والے کپڑے یعنی قمیص وغیرہ بھی ناپاك ہوجاتے ہیں؟

    سوال: (۱) ہم جب ہمبستری کرتے ہیں تو کیا اوپر والے کپڑے یعنی کہ قمیص یا بنیان بھی نجس ہو جاتی ہے؟ (۲) عمرہ کرتے وقت یعنی دوران طواف کعبہ اگر کسی عورت کو ماہواری آنا شروع ہو جائے تو کیا وہ عمرہ یا حج کا طواف پورا کرے گی یا چھوڑ دے گی؟ براہ کرم! جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:405-336/sd=4/1439

    (۱) اگر کپڑے پر ناپاکی نہ لگے ، تو محض ہم بستری کی وجہ سے کپڑا ناپاک نہیں ہوگا ۔

    (۲) اگر طواف کرتے ہوئے حیض شروع ہوجائے ، تو فورا طواف موقوف کردے اور پاک ہونے کے بعد اُس طواف کی قضاء کرلے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند