عبادات - طہارت

Pakistan

سوال # 156732

حضرت، میری شادی کو ایک سا ل ہونے والا ہے، میری بیوی سات مہینے سے حمل سے ہے پر میں کبھی کبھی اس کے پیچھے سے اپنا حصہ رکھ کر رگڑتا ہوں اور کبھی پانی اس پر گرتا ہے باہر کبھی خود پر گراتا ہوں، اِنٹرکورس (مرد کے عضو تناسل کا عورت کی فرج میں دخول) نہیں صرف باہر سے ہلا کر، تو کیا اس صورت میں بیوی پر غسل واجب ہوگا؟ یا کس صورت میں ہوگا؟
براہ کرم! بالتفصیل جواب دیں۔

Published on: Nov 27, 2017

جواب # 156732

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:217-149/sd=3/1439



صورت مسئولہ میں بیوی پر غسل تو واجب نہیں ہوگا؛ البتہ اگر اُس کے بدن پر ناپاکی لگ جائے ، تو اُس کا دھونا ضروری ہوگا اور اگر بیوی کو بھی انزال ہوجائے ، تو اُس پر بھی غسل واجب ہوگا ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات