عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 155999
جواب نمبر: 15599901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 188-111/SN=2/1439
محض منہ میں لے لینے سے تو غسل کسی پر واجب نہیں ہے؛ البتہ اگر انزال ہو جائے تو غسل واجب ہوگا، اگر دونوں کا انزال ہو جائے تو دونوں پر ورنہ جس کا انزال ہو اس پر غسل فرض ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عورت کا شوہر کے عضو خاص کو منہ میں لینا یا شوہر کا بیوی کے منہ میں داخل کرنا گھناوٴنا کام ہے ایسا نہ کرنا چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
معمولی مذی كا نكلنا بھی ناقض وضو ہے
9463 مناظرحلال اور حرام: (۱)اگر مقتدی امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہے او رکسی وجہ سے مثلاً ہوا نکلنے کی وجہ سے اس مقتدی کا وضو ٹوٹ جاتا ہے تو وہ نماز کے دوران صف توڑ کر چلا جائے اور پھر سے نماز ادا کرے یا اس مقتدی کی نماز قبول ہوجائے گی؟ (۲)الحمد للہ میں دبئی میں کام کررہا ہوں یہاں ہماری کمپنی میں دوسرے ملک کے لوگ بھی (غیر مسلم مثلاً عیسائی ، ہندووغیرہ) کام کرتے ہیں جو کہ کچن میں چائے وغیرہ کے لیے وہی برتن استعمال کرتے ہیں جو کہ ہم استعمال کرتے ہیں، تو ایسی حالت میں وہی برتن استعمال کرنا کیسا ہے؟ (۳)مجھے یہاں ایک مشکل یہ پیش آرہی ہے کہ میرے کمرہ میں کچن نہیں ہے جس کی وجہ سے مجھے ریستوران میں کھانا کھانا پڑتا ہے۔ یہاں بھی طرح طرح کے لوگ (عیسائی، ہندو، پنجابی وغیرہ) وہی برتن استعمال کرتے ہیں پانی کا گلاس، کھانے کی پلیٹ وغیرہ۔ تو کیا میرے لیے ایسے ریستوران میں کھانا کھانا صحیح ہے، کیوں کہ یہاں سب جگہ ایسا ہی ہے؟
3675 مناظرمیری
عمر اکتالیس سال ہے اور مجھ کو گیس کی شکایت ہے۔ اکثر میں اپنا وضو برقرار نہیں
کرسکتاہوں حتی کہ ایک نماز کے لیے بھی۔ میں بیت الخلاء میں زیادہ دیر تک بیٹھتا
ہوں لیکن صحیح طریقہ سے فارغ نہیں ہوپاتاہوں۔ میں نے بہت سارے ڈاکٹروں سے رابطہ
قائم کیا لیکن ابھی تک گیس کی شکایت موجود ہے۔ اب کبھی میں ایک وقت کی اپنی تمام
نمازیں (یعنی سنت، فرض، وتر اور نفل) ایک ساتھ نہیں پڑھ سکتاہوں لیکن دوسری طرف
کبھی میرا وضو باقی رہتاہے اور میں ایک ہی وضو سے دو وقت کی نماز پڑھ سکتاہوں۔ اب
میری پریشانی کو ذہن میں رکھتے ہوئے میری نماز کا کیا حکم ہے جب کہ میرا وضو ٹوٹ
جاتاہے اور میں پڑھتاہوں؟ کیا میں معذورکے حکم میں آؤں گا جب کہ یہ بات یاد رہنی
چاہیے کہ کبھی میرا وضو زیادہ وقت تک برقرار رہتاہے لیکن اکثر اوقات یہ ٹوٹ
جاتاہے۔ میں ان سب کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں اور اس وقت نماز پڑھنے کی
کوشش کرتا ہوں جب گیس کی کمی ہوتی ہے تاکہ میرا وضو کم از کم فرض نماز کے لیے
برقرار رہے ۔ برائے کرم تفصیل سے جواب دیں۔
میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی میں کام کرتاہوں، وہاں وضو کرنے کی کوئی سہولت نہیں ہے۔ میں وضو کاکچھ حصہ واش بیسن (ہاتھ منہ دھونے کا طشت) میں کرتا ہوں اور اس کے بعد ریسٹ روم میں جاتاہوں اور وہاں پاؤں دھوتاہوں۔پہلے ایک موزہ اتار کرایک پاؤں دھوتا ہوں اور ریسٹ روم میں پاؤں دھونے کی وجہ سے حفاظت اورصفائی کے پیش نظرپاؤں کو ٹیشوپیپر سے صاف کرتا ہوں۔ اوراس کے بعد دوسرا پاؤں دھوتا ہوں اور اس کوٹیشو پیپر سے صاف کرتا ہوں اورپھر اس کو پہنتاہوں۔ کچھ دوسرے دوست اس پریشانی کی وجہ سے نائلون کے موزوں پر مسح کیا کرتے ہیں۔ کیا اس کی اجازت ہے؟
2569 مناظرمیری بیوی کو سا ت دن تک ماہواری آتی تھی، لیکن اب اکثر وقت دس یا اس سے زیادہ دن تک ہلکا خون آتاہے۔پہلا سوال یہ ہے کہ کیا وہ نماز کے لیے خون کے بند ہونے کا انتظار کرے گی؟ یا وہ سات دن کے بعد خون آنے پر بھی نماز اداکرسکتی ہے؟ (۲) اگر وہ سات دن کے بعدخون کے بند ہونے کا انتظا رکرتی ہے توکیا ان دنوں کی قضاء نماز اداکرنی پڑی گی؟
4600 مناظرپیشاب كے بعد قطرے كو ٹشوپیپر سے خشك كرنا
8867 مناظرکیا فرماتے ہیں علمائے کرام ، کہ غسل جنابت کے بغیر اللہ کا نام لینا یا کوئی دعا وغیرہ پڑ ھنا جائز ہے یا نہیں ؟ براہ کرم جواب دیں ۔