• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 155683

    عنوان: کپڑا پاک کر نے کا طریقہ

    سوال: اگر ناپاک کپڑے کے ناپاک حصہ کو جو عموما منی کے قطرے ہوتے ہیں جو پائجامہ کے خستخ والے حصہ پر لگتے ہیں تو اگر اس حصہ کو تین دفعہ پاک کر لیا جاے ٴ تو پھر پورے پائجامہ کو تین پانی میں نکالنا ضروری ہے یا بغیر نکالے بھی پاک ہو جا ئے گا اگر نکالنا ہے تو کتنی دفعہ نکالنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 155683

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:141-83/L=2/1439

    اگر نجاست لگی جگہ کو تین مرتبہ دھوکر ہرمرتبہ اچھی طرح نچوڑدیا تو پائجامہ پاک ہوگیا، پورے پاجامہ کو دھونا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند