• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 155143

    عنوان: لنگی پہنے ہوئے نجاست کو اچھی طرح دھولیا جائے تو كیا پاك ہوجائے گی؟

    سوال: غسل جنابت میں کیا لنگی پہنے پہنے مختلف داغ دھونے میں لنگی پاک ہو جائے گی ؟اس لئے کہ لنگی دھوتے ہوئے پوری لنگی تقریبا بھیگ جاتی ہے اور اس طرح اس کے نا پاک ہو نے کا اندیشہ رہتا ہے ، عام طور سے لوگ ایسا ہی کر تے ہیں اور لنگی الگ سے نہیں دھلتے ۔ وضاحت کے ساتھ جواب تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:37-46/sd=2/1439

    جی ہاں ! اگر لنگی پہنے ہوئے نجاست کو اچھی طرح دھولیا جائے ، جس سے نجاست کا اثر زائل ہوجائے ، تو لنگی پاک ہوجائے گی، الگ سے دھونے کی ضرورت نہیں ہے ۔

    -------------------------

    نوٹ: لیکن احتیاط اس میں ہے کہ لنگی الگ سے پوری دھولی جائے کہیں نجاست دوسرے حصے میں لگی ہو اورمحسوس نہ ہو۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند