• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154597

    عنوان: وضو كرلینے كے بعد پیشاب كے قطرے آنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مجھے پیشاب میں قطرہ آتے ہیں، کئی بار غسل کے وقت جب میں ناپاکی سے پاک ہونے کے باد جب وضو بنا لیتا ہوں تو مجھے بار بار پیشاب کے قطرہ آتے ہیں، میں پھر استنجاء کر کر دوبارہ وضو بناتاہوں، لیکن کئی بار کرنے کے باد قطرہ آنا بند نہیں آتا، اگر میں غسل کر بھی لوں اور پھر نماز پڑھتا ہوں تو رکوع یا سجدہ میں جب جاتا ہوں تو پھر قطرہ نکل جاتا ہے ، ایسے میں پاجامہ کے اس حصے کو دھو لیتا ہوں۔ برائے کرم کوئی بہتر صورت بتائیں کہ میں ایسی حالت میں کیا کروں اور مجھے شک کی زیادہ بیماری ہے ۔

    جواب نمبر: 154597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1346-1104/D=1/1439

    پیشاب کے قطرات بند ہونے کا علاج نہ غسل کرنا ہے نہ بار بار وضو کرنا، بلکہ آپ پیشاب وضو کرنے سے کچھ پہلے کرلیا کریں، پھر کچھ دیر چل پھر کر، یا آرام کرکے اطمینان کرلیا کریں کہ اب قطرات رک گئے ہوں گے، چاہے پیشاب کے مقام پر ٹیشوپیپر رکھ لیا کریں اور ۵-۷/ منٹ بعد ضرورت ہو تو دوبارہ پیشاب کے لیے چلے جایا کریں جو قطرات رکے ہوں گے وہ نکل جائیں گے پھر کچھ دیر بعد وضو کرکے نماز پڑھیں۔ حاصل یہ کہ وضو کرنے سے کچھ پہلے پیشاب کے لیے جایا کریں اور چل پھر کر قطرات کے نہ آنے کا اطمینان کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند