• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154551

    عنوان: ناف کے نیچے کے بال جن کا کاٹنا ضروری ہے ، اُس کی ابتدا كہاں سے ہوتی ہے؟

    سوال: حضرت، ناف کے نیچے کا بال کہاں تک صاف کرنا چاہئے؟ کسی تصویر وغیرہ سے سمجھا دیں۔ اور یہ بھی بتادیں کہ اس کا حکم شادی شدہ اور غیر شادی شدہ دونوں کے لیے یکساں ہے یا الگ الگ؟

    جواب نمبر: 154551

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1379-1359/sd=1/1439

    ناف کے نیچے کے بال جن کا کاٹنا ضروری ہے ، اُس کی ابتدا پیڑو کی ہڈی سے ہوتی ہے ، جہاں سے مخصوص قسم کے گھنے بال اگتے ہیں، یہاں سے لے کر اعضائے ثلاثہ اور اُس کے ارد گرد ، نیز رانوں کے وہ بال جن کے ملوث ہونے کا اندیشہ ہے ، اُن کا صاف کرنا ضروری ہے ، اسی طرح دبر کے بالوں کو بھی صاف کرنا چاہیے ، اس میں شادی شدہ اور غیر شادی شدہ میں کوئی فرق نہیں ہے ۔قال ابن عابدین : والعانة الشعر القریب من فرج الرجل والمرأة ومثلہا شعر الدبر بل ہو أولی بالإزالة لئلا یتعلق بہ شیء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر ۔ ( الدر المختار مع رد المحتار : ۴۸۱/۲، کتاب الحج، ط: دار الفکر، بیروت )قال الطحطاوی : ثم العانة ہی الشعر الذی فوق الذکر وحوالیہ وحوالی فرجہا ویستحب إزالة شعر الدبر خوفا من أن یعلق بہ شیء من النجاسة الخارجة فلا یتمکن من إزالتہ بالاستجمار۔ ( حاشیة الطحطاوی : ۵۲۷/۱، باب الجمعة، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند