• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 154216

    عنوان: عورت کا دودھ اس کے کپڑوں پر لگ جائے تو یہ پاک ہے کہ ناپاک؟

    سوال: (۱) عورت کا دودھ اس کے کپڑوں پر لگ جائے تو یہ پاک ہے کہ ناپاک؟ اور (۲) نماز پڑھنے کے لیے غسل لازم ہے اگر دودھ جسم پر لگا ہو؟ (۳) اور عورت کا دودھ اگر اس کے شوہر کے منہ میں چلا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 154216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1430-1341/H=12/1438

    (۱) عورت کا دودھ پاک ہے پس جس کپڑے وغیرہ پر لگ جائے تو وہ کپڑا ناپاک نہیں ہوتا۔

    (۲) نماز پڑھنے کے لیے اس کپڑے کو دھونا واجب نہیں نظافت کے لحاظ سے دھولینا بہتر ہے اور جس آدمی کے کپڑے یا جسم پر عورت کا دودھ لگ گیا تو اس پر غسل واجب نہیں ہوتا۔

    (۳) عورت کا دودھ اگرشوہر کے منہ میں چلا جائے تو اس کو تھوک دینا چاہئے اس کو شوہر کے لیے پینا یا نگلنا جائز نہیں بلکہ ناجائز و گناہ ہے ، بھول سے حلق میں چلا جائے تو حرج نہیں البتہ توبہ استغفار کرلینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند