• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 1527

    عنوان: کیا دھوپ سے گرم شدہ پانی سے غسل کرنا درست ہے؟

    سوال:

    از روئے شریعت کیا دھوپ سے گرم شدہ پانی سے غسل کرنا درست ہے؟ اگر پانی کو شمسی پینل کا استعمال کرکے گرم کیا جائے تو کیا حکم ہے؟ جواب سے نوازیں کیوں کہ آج کل سولر پینل سسٹم (شمسی پینل نظام) کا استعمال (بجلی بچانے کے لیے) بہت سے گھڑوں اور ہوٹلوں میں ہورہا ہے۔

    جواب نمبر: 1527

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  868/ج = 868/ج)

     

    براہ راست دھوپ سے گرم شدہ پانی سے وضوء یا غسل کرنا بلاکراہت جائز ہے لیکن چونکہ طبی اعتبار سے مضر ہے، اس سے مبرص کا اندیشہ رہتا ہے اس لیے اس کے استعمال سے احتیاط برتنا چاہیے، اور جو پانی سولر پینل سسٹم سے گرم کیا گیا ہو اس سے بھی وضو اور غسل بلاکراہت جائز ہے لیکن طبی اعتبار سے یہ بھی مضر ہے یا نہیں؟ ہمیں معلوم نہیں، ڈاکٹروں سے اس کی تحقیق کرنی چاہیے اگر وہ اس میں بھی برص کا اندیشہ بتائیں تو اس کے استعمال سے احتیاط برتنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند