• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 150677

    عنوان: پانی سے استنجا كرنے پر بعد میں قطرہ نظر آتا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں استنجا کو اچھی طرح خشک کرتا ہوں ڈھیلے سے چالیس پچاس قدم چلتا ہوں قینچی لگاتا ہوں تاکہ اندر سے سارا مواد نکلے پھر ذکر کو نچو ڑتا ہوں لیکن جب اس کے بعد پانی سے استنجا کرتا ہوں اور وضو سے فارع ہوجاتا ہوں تو کبھی کبھار وضو کے بعد اور کبھی کبھار نماز سے فارغ ہوکر اپنے ذکر کو دیکھتا ہوں تو کبھی کبھار ذکر کی نالی سے پانی جیسا معمولی قطرہ نکلنے والا ہوتا ہے نہ وہ مذی ہوتی ہے نہ منی اور نہ ودی اور پشاب سے کچھ نہیں کہتا لیکن اگر پیشاب ہوگا تو پانی سے استنجا کئے بغیر بھی یہ نکلتا لیکن جب پانی سے استنجا نہیں کرتا ہو صرف ڈھیلے سے کرتاہو تو نہ قطرہ ہوتا ہے اور نہ کوئی اور چیز جب پانی سے استنجا کرتا ہوں تو یہ مسئلہ پیش آتا ہے میں امام بھی ہوں مسجد کا اور میرا وساوس کا مرض بھی ہے ، کیا میں امامت کرسکتا ہوں اور جس وقت یہ قطرہ نظر آیا ہے اس وقت کی نماز کا اعادہ کرو کہ نہیں کبھی کبھار استنجا کو خشک بھی کیا ہے ، لیکن پھر بھی یہ مسئلہ پیش آیا ہے کبھی کبھار دل خودکشی کیلئے کہتاہے اور دو تین دفعہ خودکشی کی کوشش بھی کی ہے اس مسئلے سے تنگ آکر ۔ براہ کرم کوئی حل بتائیں کہ وسوسہ ہے یا بیماری؟

    جواب نمبر: 150677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1054-1130/L=9/1438

    صورت مسئولہ میں جب آپ پیشاب کرنے کے بعد اچھی طرح استبراء کرلیتے ہیں،اورآپ کو یہ اطمینان ہوجاتا ہے کہ قطرہ ٹپکنا بند ہوگیاہے پھر پانی سے ”عضو مخصوص“ کو دھوتے ہیں تو ایسا کرنا صحیح اور درست ہے ،اس کے بعد اگر آپ کو وہم ہوتا ہے تو اس کا اعتبار نہ ہوگا اور نہ ہی اس کی وجہ سے نمازوں کے اعادہ کا حکم ہوگا؛البتہ ایسی صورت میں آپ کے حق میں بہتر یہ ہے کہ پانی سے استنجا کچھ تاخیر سے کریں ،یا صرف ڈھیلے سے استنجا پر ہی اکتفا کریں نیز ایسی حالت میں مناسب یہ ہے کہ آپ مستقلاً امامت نہ کریں۔ والاستبراء واجب حتی یستقر قلبہ علی انقطاع العود کذا فی الظہیریة قال بعضہم: یستنجی بعدما یخطو خطوات وقال بعضہم: یرکض برجلہ علی الأرض ویتنحنح ۔۔۔ إلخ والصحیح أن طباع الناس مختلفة فمتی وقع فی قلبہ أنہ تم استفراغ ما فی السبیل یستنجی۔۔۔ ولو عرض لہ الشیطان کثیرا لا یلتفت إلی ذلک کما فی الصلاة ۔ (الفتاوی الہندیة: ۱/۴۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند