• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 150445

    عنوان: سیڑھی اترتے ہوئے ایسا محسوس ہوا کہ مذی کا قطرہ نکلا ہے ‏‏، اس صورت میں وضو باقی رہے گا یا ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: ایک مسئلہ معلوم کرنا تہا کہ میرے دوست نے شلوار پہنی ہوئی تہی کہ اس کو سیڑہی اترتے ہوئے ایسا محسوس ہوا کہ مذی کا قطرہ نکلا ہے ، موقع پر دیگر لوگ بہی موجود تہے تو بروقت دیکھ نہ سکا، اس نے سوچا کہ بعد میں دیکھتا ہوں، پہر وہ بہول گیا اور عصر کا وقت ہوگیا، نماز وغیرہ سے فارغ ہوکر جب اپنے گہر آیا تو اس کو یاد آیا، اب اس نے اپنی شلوار دیکہی تو وہ بالکل سوکھ چکی تہی اور کسی قسم کی کوئی تہ وغیرہ بہی شلوار پر نہیں تہی، البتہ ایک بہت ہی ہلکا سا چہوٹا دہبہ غور کرنے پر نظر آیا،تو اب پوچھنا یہ ہے کہ ایسی صورت میں نماز ادا ہوجائے گی ؟ یا دہرانی پڑے گی؟ واضح رہے کہ نماز کے دوران بہی کسی طرح کی رطوبت شلوار پر نہ تہی ورنہ گیلا پن محسوس ہوتا تو کیا اپنے آپ شلوار کے سوکھ جانے سے وہ پاک ہوگئی یا نہیں ؟ اور وہ نماز ادا ہوئی یا نہیں؟ براہ کرم ان دونوں سوالات کے جواب مرحمت فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 150445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 709-697/Sd=7/1438

    صورتِ مسئولہ میں اگر مذی کا قطرہ نکلنے کا یقین یا ظن غالب ہے اور اس کے بعد دوبارہ وضوء کیے بغیر نماز پڑھی ہے ، تو نماز کا اِعادہ واجب ہے اور اگر قطرہ نکلنے کے بعد وضوء کیا تھا ، تو ایسی صورت میں اگر قطرہ کا دھبہ ہتھیلی کے گہراوٴ سے کم ہو، تو اُس میں نماز پڑھنا صحیح ہوگیا ، اعادہ واجب نہیں ہے اور اگر قطرہ کا دھبہ ہتھیلی کے گہراوٴ سے زیادہ تھا، تو اُس میں نماز پڑھنا صحیح نہیں ہوا، نماز کا اعادہ واجب ہے ، محض سوکھنے سے کپڑا پاک نہیں ہوتا اور اگر قطرہ کا محض شک ہے ، تو ایسی صورت میں نماز کا اِعادہ مطلق ضروری نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند