• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 150357

    عنوان: شرمگاہ سے رگڑلگنے سے جو قطرے گرجاتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: کیا پیشاب کرنے کے بعد جو قطرے آتے ہیں یا بار بار شرمگاہ سے رگڑ لگنے سے جو قطرے گرجاتے ہیں اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اسی حالت میں صرف وضو کرکے نماز پڑھنا درست ہوگا؟

    جواب نمبر: 150357

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 762-723/N=7/1438

     کسی شخص کو اگر پیشاب کے بعد کچھ قطرے آتے ہیں تو وہ اگر ودی کے قطرے ہوں یا منی کے قطرے ہوں؛ لیکن کسی شہوت کے بغیر نکلتے ہوں تو پیشاب کے بعد ایسے قطرات آنے سے غسل واجب نہ ہوگا، صرف وضو کافی ہوگا۔اور اگر وہ قطرے منی کے ہوں اور اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہوتے ہوں تو البتہ ایسے قطرے نکلنے سے غسل واجب ہوجائے گا۔ اور شرمگاہ میں رگڑ لگنے سے (شہوت کے ساتھ)جو قطرے آتے ہیں وہ اگر مذی ہو تو صرف وضو کافی ہوگا، غسل واجب نہ ہوگا، اور اگر وہ منی کے قطرے ہوں تو غسل واجب ہوگا۔

    عن أبي عبدالرحمن، عن عليرضي الله عنه  قال: کنت رجلا مذاء، فأمرت رجلا یسأل النبي صلی الله علیہ وسلم لمکان ابنتہ، فسأل، فقال: توضأ واغسل ذکرک (صحیح البخاری، کتاب الطھارة، باب غسل المذي والوضوء منہ ۱: ۴۱،ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)،عن علي رضي اللّٰہ عنہ قال: سألت النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم عن المذي: فقال: من المذي الوضوء ومن المني الغسل (سنن الترمذي، أبواب الطھارة، باب ما جاء فی المني والمذي، ۱:۳۱،ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)،لا عند مذي أو ودي؛ بل الوضوء منہ ومن البول جمیعاً علی الظاہر(الدرالمختار مع رد المحتار۱:۳۰۴،ط؛ مکتبة زکریا دیوبند)،قولہ:”بل الوضوء منہ الخ“:أي بل یجب الوضوء منہ، أي من الودي ومن البول جمیعاً(رد المحتار) وأجمع العلماء أنہ لا یجب الغسل بخروج المذي والودي کذا فی شرح المھذب(البحر الرائق،۱:۱۱۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند)،وفرض الغسل عند خروج مني من العضو……منفصل عن مقرہ…بشھوة أي لذة ولو حکماً کمحتلم……وإن لم یخرج من رأس الذکر بھا الخ (الدرالمختار مع رد المحتار،کتاب الطھارة۱:۲۹۵-۲۹۷)، قولہ: ”بشھوة“ متعلق بقولہ: ”منفصل“، احترز بہ عما لو انفصل بضرب أو حمل ثقیل علی ظھرہ فلا غسل عندنا خلافاً للشافعي کما فی الدرر (رد المحتار)،وفی الخانیة: خرج مني بعد البول وذکرہ منتشر لزمہ الغسل ،قال فی البحر :ومحلہ إن وجد الشھوة الخ (الدر المختار مع رد المحتار،۱: ۲۹۷، ۲۹۸)، وانظر الرد أیضاً۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند