• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 149941

    عنوان: پیمپر کے احکام

    سوال: محترم ! ہماری والدہ فالج سے معذوری کے بعد پیمپر استعمال کرتی تہیں ،کیا پیمپر پہن کر نماز ہو سکتی ہے ، جب کہ مفلوج کو بار بار پیشاب کا مرض بہی ہو ؟

    جواب نمبر: 149941

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 789-732/Sn=7/1438

    اگر پیمپر پر قدرِ درہم (ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار) سے زیادہ نجاست لگی ہو تو اس کے ساتھ نماز پڑھنا شرعاً جائز نہیں ہے؛ البتہ قطرہ آنے کی شکایت اتنی زیادہ ہو کہ ایک پیمپر (یا کپڑا) ہٹاتے ہی دوسرا ناپاک ہوجاتا ہو تو پھر اس حرج کی وجہ سے ناپاک پیمپر کے ساتھ بھی نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، بہشتی زیور (موٴلفہ حکیم الامت) میں ”معذور“ سے متعلق تفصیلی مسائل مذکور ہیں، ان کا مطالعہ فرمالیں تو بہت اچھا ہوگا۔ مریض تحتہ ثیاب نجسة وکلما بسط شیئا تنجّس من ساعتہ یصلّی علی حالہ وکذا لو لم یتنجس الثانی لکن یلحقہ زیاة مشقّة بالتحویل کذا في فتاوی قاضي خان (ہندیہ: ۱/۱۳۷، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند