• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 149928

    عنوان: گردن مسح کرنے کا طریقہ

    سوال: یہ تو معلوم ہے کہ وضو میں گردن مسح کرنا مستحب ہے ، لیکن مسح کرنے کا طریقہ کیسا ہے ؟ سر مسح کرتے وقت ہی گردن مسح کر لینا افضل ہے ؟ یا سر مسح کرنے کے بعد ہتھیلی کے الٹا طرف سے مسح کرنا چاہیئے ؟ کیسے گردن کا مسح کروں؟

    جواب نمبر: 149928

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 786-696/Sn=7/1438

    گردن کا مسح سر کے مسح کے ساتھ ہی کرلینا چاہیے؛ البتہ دونوں ہتھیلیوں کی پشت سے کرنا بہتر ہے۔ ومسح الرقبة بظہر یدیہ أي لعدم استعمال بلّتہا الخ (درمختار مع الشامی: ۱/ ۲۴۷، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند