• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 149812

    عنوان: وضوء کرنے کے بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ وضو کے بعد پانی کے چھینٹے مار لینے چاہیے

    سوال: وضوء کرنے کے بعد پیشاب کے قطرے آتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ وضو کے بعد پانی کے چھینٹے مار لینے چاہیے جہاں پیشاب کے قطرے لگے ہیں مجھے قطرے آنے کی بیماری ہے اس مسئلہ کی پوری تفصیل وضاحت کے ساتھ بیان کرے ۔

    جواب نمبر: 149812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 597-504/sd=6/1438

    جس آدمی کو قطرے کی بیماری ہو،اُس کو وضوء کے بعد شرمگاہ کے مقابل کپڑے پر پانی نہیں ڈالنا چاہیے ؛ کیونکہ پانی ڈالنے کا حکم وساوس اور وہم سے بچانے کے لئے ہے۔ (فتاویٰ رشیدیہ :۲۶۵، طہارت کے مسائل، ط:زکریا، دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند