• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 149648

    عنوان: کتنی دیر تک کوئی حالت جنابت میں رہ سکتا ہے ؟

    سوال: کتنی دیر تک کوئی حالت جنابت میں رہ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 149648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 733-644/sn=7/1438

    جنابت کے بعد جتنی جلد ہوسکے غسل کرلینا چاہیے، اگر کسی وجہ سے غسل نہ کرسکے تو کم ازکم شرمگاہ کو دھوکر وضو کرلینا چاہیے اور حالتِ جنابت میں اتنی دیر رہ جانا کہ نماز فوت ہوجائے جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند