• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148942

    عنوان: مصنوعی بال لگانے كے بعد غسل صحیح ہوگا یا نہیں؟

    سوال: میں نے کچھ عرصہ پہلےhair extension ( مصنوعی بال لگانا ) لگایا تھا گنجے پن کی وجہ سے، اب مجھے پریشانی ہو رہی ہے کہ اس یونٹ (لمبائی) کے ساتھ میرا غسل صحیح ہوگا یا نہیں؟ کیونکہ اس یونٹ کو میرے سر کی جلد پر glue (گوند) سے چپکایا گیا ہے تو اس جگہ تک پانی نہیں پہنچے گا جو جگہ گوند سے چپکی ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 148942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 658-761/H=7/1438

    آپ کے سر کے مصنوعی بال اگر گوند سے اس طرح چپکائے گئے کہ وہ جزو بدن بن گئے اور اصل سر تک پانی پہنچانا متعذر ہوگیا اور جس گوند سے چپکائے گئے وہ سرکا جزء بن گیا تو مصنوعی بالوں کا دھونا ہی کافی ہے، اسی سے غسل درست ہوجائے گا، أنّ الغسل في الاصطلاح غسل البدن واسم البدن یقع علی الظاہر والباطن إلا ما یتعذر إیصال الماء إلیہ أو یتعسر کما في البحر (شامي: ۱/۲۸۴، زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند