• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148229

    عنوان: داڑھی کا خلال كرنا كيا هے؟

    سوال: کیا داڑھی کا خلال فرض ہے کہ جس کے نہ کرنے سے وضو نہیں ہوتا؟ اور اگر فرض ہے تو اس کا کیا طریقہ ہے؟ مجھے مہربانی فرماکر بتائیں، کیونکہ میں نے داڑھی رکھ لی ہے۔

    جواب نمبر: 148229

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 514-517/M=5/1438

    ڈاڑھی کا خلال کرنا سنت ہے اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو ٹھوڑی کے نیچے سے اوپر کی جانب ڈاڑھی میں داخل کیا جائے اسی طرح داہنی اور بائیں سمت میں اندر سے داخل کرکے باہر کی طرف ہاتھ کو لایا جائے۔

    قال في فتح القدیر: وسنن الطہارة․․․ تخلیل اللحیة الخ (فتح ص ۱۶، ۳۱، ج۱) وقال في حاشیة الطحطاوي: والتخلیل تفریق الشعر من جہة الأسفل إلی فوق ویکون الکف إلی عنقہ․․․ أي حال وضع الماء ویجعل ظہر کفہ إلی عنقہ حال التخلیل․ (طحطاوي علی مراقي الفلاح: ص ۷۰ط دار الکتاب دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند