• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 148181

    عنوان: اگر دو تین سال کا بچہ کسی برتن یا بالٹی وغیرہ میں گر جائے تو اس بانی سے وضو كرنا كیسا ہے؟

    سوال: اگر دو تین سال کا بچہ کسی برتن یا بالٹی وغیرہ میں گر جائے یا پانی میں ہاتھ ڈال دے، تو کیا اس پانی سے وضو اور کپڑے پاک کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 148181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 313-273/Sd=5/1438

     اگر بچہ کے بدن یا کپڑے پر کوئی نجاست نہیں لگی ہوئی ہے، تو بچہ کے محض پانی میں ہاتھ ڈالنے یا پانی میں گرنے کی وجہ سے پانی ناپاک نہیں ہوگا، ایسے پانی کو وضو یا کپڑے پاک کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند