• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 147885

    عنوان: پیشاب كے قطرات ٹیشو پیپر میں جذب ہوجائیں تو كیا وضو ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: مجھے پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں میں نے سنا ہے کہ اگر کوئی اگر گتوں یا ٹیشو باندھ لیا جائے اس انداز میں کہ وہ اپنی جگہ سے نہ ہلے تو اس صورت میں اگر قطرہ آبھی جائے نماز کے دوران تو نماز ہو جاتی ہے۔ برائے مہربانی رہنمائے فرمائیں۔

    جواب نمبر: 147885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 536-554/sn=5/1438

    آپ نے جو سنا وہ صحیح نہیں ہے، اگر کوئی شخص ”عضو تناسل“ پر ٹیشو یا کوئی اور چیز مثلاً کپڑا گتا وغیرہ باندھ لے، اور دوران نماز پیشاب کا قطرہ نکل کر اس میں سرایت کرجائے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔

    --------------------

    جواب صحیح ہے البتہ بہ طور وضاحت عرض ہے کہ صورت مسئولہ میں قطرہ نکل کر سرایت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ٹشو وغیرہ کا جو حصہ سوراخ کی سطح سے باہر ہے وہ تر ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند