• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 147676

    عنوان: كپڑے پر مذی لگ جائے تو كیا اس كا دھونا ضروری ہے؟

    سوال: اگر مذی کپڑے پر لگ جائے تو کپڑا دھونا ضروری ہے یا بنا کپڑے دھولے نماز ھوجائے گی؟ اور تفصیل بتا دیں اس کے بارے میں۔

    جواب نمبر: 147676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 441-488/L=5/1438

    اگر کپڑے پر لگی مذی کی مقدار ایک درہم سے زائد ہو تو اس کو دھوکر نماز پڑھنا ضروری ہے، بغیر اسے دھوئے نماز درست نہ ہوگی، اور اگر مذی ایک درہم یا اس سے کم لگی ہے اور کوئی اسی حالت میں نماز ادا کرلے تو نماز درست ہوجائے گی تاہم اسے بھی دھولینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند